1576607 062235 updates

22875 191084722875

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

پنجاب اسمبلی اجلاس میں محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور کے ضرورت مندوں کے چیک باؤنس ہونے کا الزام سامنے آگیا، حکومتی رکن طاہر پرویز نے متعدد چیکس ایوان میں لہرا دیے۔

طاہر پرویز نے کہا کہ میرے پاس متعدد چیک ہیں جو محکمہ کی جانب سے جاری کیےگئے مگر کیش نہیں ہوئے، یہ امدادی چیک ہیں جس پر محکمہ کے افسران کے دستخط ہیں۔

رکن پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اگر محکمہ کے اکاؤنٹس میں پیسے نہیں تو یہ چیک غریبوں کا مذاق اڑانے کے لیے جاری ہوئے؟ اس میں کچھ چیک 2023 کے ہیں تو کچھ 2025 کے ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اس کی محکمانہ تفتیش کروا کر کل تک رپورٹ ایوان میں پیش کریں، یہ چیک تو حکومت کے فنڈ سے دیے جاتے ہیں، معلوم کریں کیش کیوں نہیں ہوئے؟



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *