1576640 120443 updates

22875 191084722875

امریکا میں فٹبال ورلڈکپ کھیلنے کیلئے مکمل تیار ہیں: ایران

ایران نے شمالی امریکا میں شیڈول فیفا ورلڈکپ 2026 میں شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے مکمل طرح تیار ہیں۔  

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران نے اعلان کیا ہے کہ اسکی قومی فٹبال ٹیم فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے سرکاری نشریاتی ادارے IRIB کو بتایا کہ وزارتِ کھیل و نوجوانان نے ٹیم کی کامیاب شرکت کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ تیاریاں وزیرِ کھیل کی ہدایت پر کی گئی ہیں تاکہ ٹیم کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

خیال رہے کہ فیفا صدر جیانی انفانتینو نے 16 اپریل کو کہا تھا کہ ایران ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ’ایران کو آنا ہے، وہ اپنے عوام کی نمائندگی کرتے ہیں، کھلاڑی کھیلنا چاہتے ہیں۔ کھیل کو سیاست سے الگ ہونا چاہیے۔‘

خیال رہے کہ امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کی مشترکہ میزبانی میں فٹبال کا میگا ایونٹ 6 جون سے 11 جولائی تک کھیلا جائے گا۔ 

ایران ایونٹ میں گروپ جی میں موجود ہے جہاں اس کا مقابلہ بیلجیئم، مصر اور نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ ایرانی ٹیم کے تینوں گروپ میچ امریکا میں شیڈول ہیں۔ 

خیال رہے کہ ایران کی ایونٹ میں شرکت پر شبہ اس وقت پیدا ہوا جب امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران کے خلاف جنگ کا آغاز کیا۔ ایران نے بائیکاٹ کی دھمکی دی اور فیفا سے درخواست کی کہ میچ امریکا کے بجائے میکسیکو منتقل کیے جائیں، لیکن یہ درخواست مسترد کردی گئی۔

علم میں رہے کہ فیفا ورلڈکپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا جس میں 48 ٹیمیں حصہ لیں گی۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *