1575103 123747 updates

22875 191084722875

پاکستان اور ارجنٹائن کی فٹبال ٹیموں کے درمیان فرینڈلی فٹبال میچ کا امکان

پاکستان فٹبال فیڈریشن اور ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن کے درمیان بات چیت کا آغاز، دونوں ٹیموں کے درمیان فرینڈلی فٹبال میچ کا امکان ہے۔

دونوں فیڈریشنز نے ابتدائی بات چیت میں دونوں ٹیموں کے درمیان فرینڈلی میچ اور ڈویلپمنٹ پروگرام پر بات چیت ہوئی۔

پی ایف ایف عہدیداران اور ارجنٹائن فٹبال نمائندوں کے درمیان آن لائن گفتگو میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ورلڈ کپ کے بعد پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان فرینڈلی میچ کے انعقاد پر ابتدائی بات چیت کی گئی، فرینڈلی میچ کے انعقاد کے معاملے پر دونوں فیڈریشن نے مزید کام پر اتفاق کیا۔

فیڈریشنز کے معاملات طے پا گئے تو اس سال پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان فرینڈلی میچ ہوسکتا ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان کوچنگ اور ڈویلپمنٹ پروگرام پر بھی بات چیت ہوئی، پروگرام کے مطابق ارجنٹائن کے فٹبال کوچز پاکستان آئیں گے۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *