1552682 031903 updates

22875 191084722875

پاکستان تحریکِ انصاف کراچی کی ترجمان فوزیہ صدیقی— فائل فوٹو
پاکستان تحریکِ انصاف کراچی کی ترجمان فوزیہ صدیقی— فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف کراچی کی ترجمان فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان کے گھروں پر چھاپے مار کر بزرگوں اور خواتین کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔

اپنے ایک بیان میں فوزیہ صدیقی نے کہا کہ 180 سے زائد کارکنان کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے جیل بھیجنا سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے، پُرامن شہریوں کے گھروں پر چھاپے اور خاندانوں کو خوفزدہ کرنا آئین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

فوزیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ طاقت کے زور پر خواتین، بزرگوں اور بچوں کو نشانہ بنانا انسانی اقدار کے منافی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو عوام کا ووٹ چھینا گیا اور اب پُرامن احتجاج کرنے سے بھی روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *