1543496 022927 updates

22875 191084722875

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مودی اگر مزید کچھ دیر حکمران رہا تو بھارت تتر بتر ہو جائے گا، مودی نے اپنی شہرت برقرار رکھنے کے لیے اقلیتوں کے خلاف کارروائیاں کی ہیں۔

جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں، عیسائیوں اور سکھوں کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں، بھارت میں اقلیتوں کو ٹارگٹ کرنا ایک اسٹیٹ پالیسی بن گئی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ مودی کو مذہبی اور انسانی اقدار کا کوئی پاس نہیں ہے، مودی نے گجرات میں بطور وزیراعلیٰ مسلمانوں کے خون سے اپنے ہاتھ رنگے۔

انہوں نے کہا کہ جس حکمران کی سی وی میں ایسے ہولناک جرائم ہوں تو پورا ہندوستان خطرے میں ہے، بھارت میں کرسمس کے موقع پر عیسائیوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا جبکہ پاکستان میں حکومتی سرپرستی میں کرسمس کی تقریبات منعقد کی گئیں۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *