1540191 125824 updates

22875 191084722875

فائل فوٹو
فائل فوٹو

معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ ہم اس بات کے خلاف ہیں کہ ریاست کے خلاف مسلح جدوجہد ہو۔

مجلس اتحاد امت پاکستان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین کے تقاضے کے مطابق وفاقی شرعی عدالت میں علماء کا تقرر کیا جائے۔

مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی معاہدے جب تک پارلیمنٹ میں پیش ہو کر قانون نہ بنیں ان کی حیثیت نہیں ہوتی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قاری حنیف جالندھری نے کہا کہ مجلس اتحاد امت کا مقصد امت کا اتحاد اور مسائل پر یکساں مؤقف اختیار کرنا ہے۔

واضح رہے کہ اجتماع میں مفتی منیب الرحمٰن نے بھی شرکت کی تھی۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *