1529582 063204 updates

22875 191084722875

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

قومی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ اسموگ سے سانس کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔ 

اسلام آباد سے قومی ادارہ صحت نے اسموگ کے حوالے سے انتباہ جاری کرتے ہوئے اس سے بچاؤ کےلیے ایڈوائزری جاری کر دی۔ 

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ فضا میں زہریلے مادے اور سردی مل کر نمونیا پھیلانے کا سبب بن سکتے ہیں، فضائی آلودگی سے بچوں، عمر رسیدہ افراد اور مریضوں کو زیادہ خطرہ ہے۔ 

ایڈوائزری کے مطابق لاہور، ملتان، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور اسلام آباد کے اسموگ سے دو چار ہونے کا خدشہ ہے۔ لاہور میں فضائی الودگی زیادہ ہے، شہریوں کو احتیاط کی ضرورت ہے۔ 

ایڈوائزری کے مطابق ملک بھر ہیلتھ اتھارٹیز اور ماہرین، اسموگ کے حوالے سے ضروری اقدامات کریں۔ اسموگ میں بچے زیادہ دیر گھر سے باہر رہنے سے اجتناب برتیں اور اسموگ سے متاثرہ علاقوں میں ماسک کا استعمال کریں۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *