1525620 033049 updates

22875 191084722875

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ 17 سال کے بعد فیصل آباد میں انٹرنیشنل کرکٹ لوٹ آئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اپنے مانچسٹر میں پاکستان جنوبی افریقہ میچ کے موقع پر جوش و خروش دیکھ کر اچھا لگا۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ فیصل آباد کے لوگوں کا کرکٹ کے لیے جذبے کا کوئی جوڑ نہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے یہ بھی کہا کہ فیصل آباد مستقبل میں بھی انٹرنیشنل میچز کی میزبانی جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ فیصل آباد میں کھیلا جا رہا ہے۔

پہلا ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *