1507711 123430 updates

22875 191084722875

---فائل فوٹوز
—فائل فوٹوز

سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے ایک بار پھر اپنے بیٹے کے ساتھی کھلاڑیوں پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ 

یوگراج سنگھ نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران کہا کہ ویرات کوہلی اور ایم ایس دھونی سمیت بیشتر کھلاڑی ’پیٹھ میں چھرا گھونپنے والے‘ تھے جبکہ سچن ٹنڈولکر ہی صرف اِن کے بیٹے کے اصل دوست ثابت ہوئے۔

’انسائیڈ اسپورٹس‘ سے گفتگو کے دوران یوگراج سنگھ نے کہا کہ شہرت، دولت اور کامیابی کی دنیا میں کوئی دوست نہیں ہوتا، وہ سب ’بیک اسٹیبر‘ (پیٹھ پر چھرا گھونپنے والے) تھے جو یووراج کو نیچا دکھانا چاہتے تھے، سب ڈرتے تھے کہ میرا بیٹا اِن کی جگہ نہ لے لے کیونکہ یووراج خدا کی جانب سے بنایا گیا ایک عظیم کھلاڑی تھا، دھونی سے لے کر باقی سب کھلاڑی ڈرے ہوئے تھے کہ کہیں اِن کی کرسی نہ چِھن جائے۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب یوگراج سنگھ نے اپنے بیٹے یووراج سنگھ کے ساتھی کھلاڑیوں پر سنگین الزامات عائد کیے ہوں۔

 اس سے قبل بھی یوگراج سنگھ بارہا دعویٰ کرچکے ہیں کہ یووراج سنگھ کو زبردستی اور جَلد ریٹائرمنٹ لینے پر مجبور کیا گیا۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *