1502645 055925 updates

22875 191084722875

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تمام افراد مسلمان ہیں جبکہ غیر مسلم انتہا پسند اور دہشت گرد اکثر احتساب سے بچ نکلتے ہیں۔ 

سفیر عاصم افتخار نے یہ بات سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہی جس کا موضوع ’دہشت گردانہ کارروائیوں سے بین الاقوامی امن و سلامتی کو لاحق خطرات‘ تھا۔ 

پاکستانی مندوب نے واضح کیا کہ یہ سمجھ سے بالاتر اور قطعاً ناقابلِ قبول ہے کہ سلامتی کونسل کی فہرست میں ایک بھی غیر مسلم دہشت گرد موجود نہیں۔ یہ صورتحال بدلنی چاہیے۔ 

 عاصم افتخار نے ساتھ ہی دنیا کو خبردار کیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان، بلوچ لبریشن آرمی اور مجید بریگیڈ کے درمیان تعاون علاقائی اور بین الاقوامی امن کے لیے شدید خطرہ ہے۔ 

سفیر پاکستان نے اعتراف کیا کہ افغان عبوری حکومت داعش خراسان (ISIL-K) کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے، تاہم فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی اور بلوچ عسکریت پسند گروہ افغانستان کے غیر حکومتی علاقوں میں تاحال پناہ لیے ہوئے ہیں۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *