1502349 091900 updates

22875 191084722875

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2025 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارتی ٹیم کی قیادت سوریا کمار یادیو کریں گے جبکہ شبمن گل نائب کپتان ہوں گے۔

ایشا کپ 2025 کا آغاز 9 ستمبر سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہوگا جہاں ابتدائی میچ افغانستان اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا۔

بھارتی اسکواڈ:

سوریا کمار یادیو، شبمن گل، ابھیشیک شرما، تلک ورما، ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے، اکسر پٹیل، وکٹ کیپر بیٹر جیتیش شرما، جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ، ورون چکرورتی، کلدیپ یادیو، وکٹ کیپر بیٹر سنجو سیمسن، ہرشیت سنگھ رانا اور رنکو سنگھ۔

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا

ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 14 ستمبر کو میچ شیڈول ہے اور اگر ان دونوں ٹیموں نے سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا تو ممکنہ ٹاکرا 21 ستمبر کو ہوگا اور پھر فائنل میں پہنچنے کی صورت میں ایشیا کپ میں پاک بھارت تیسرا ٹاکرا بھی ممکن ہے جو 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *