1498778 105300 updates

22875 191084722875

فائل فوٹو— بشکریہ بھارتی میڈیا
فائل فوٹو— بشکریہ بھارتی میڈیا

ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا نے جعلی برتھ سرٹیفکیٹ جمع کروانے پر 11 ریسلرز کو معطل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان ریسلرز کو برتھ سرٹیفکیٹ میں جعل سازی کرنے پر معطل کیا گیا ہے، کچھ کیسز میں پیدائش کے 12 سے 15 سال بعد برتھ سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے۔

میونسپل کارپوریشن آف دہلی نے 95 ریسلرز کے برتھ سرٹیفکیٹ کی تصدیق کی جبکہ تصدیق میں 11 پہلوانوں کی عمر میں جعل سازی پکڑی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 11 ریسلرز کے برتھ سرٹیفکیٹ جعلی اور فوٹوشاپ کے ذریعے اپ ڈیٹ کیے گئے تھے، جعلی برتھ سرٹیفکیٹ جمع کروانے پر 6 ریسلرز کو اب جبکہ باقی 5 کو پہلے معطل کیا جاچکا ہے۔

ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہم ایک صاف شفاف سسٹم چاہتے ہیں۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *