1498889 090647 updates

22875 191084722875

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ہدایت دی ہے ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کرنا ہے، پارٹی قیادت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے مشاورت کرے گی۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ پارٹی میں رائے ہے کہ ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ پر مشاورت کی جائے، بانی پی ٹی آئی کو اپنی رائے دیں گے، حتمی فیصلہ ان کا ہوگا۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ عدالت سے انصاف ملے گا، ہم نے اس نظام کو بھی بے نقاب کرنا ہے۔ ہم نے دستیاب تمام فورمز کو بھرپور طریقے سے استعمال کرنا ہے، ملک عملی طور پر انارکی کی طرف جا رہا ہے۔ 

اسد قیصر نے کہا ریحانہ ڈار کو جس طرح گرفتار کیا گیا، کیا یہ ظلم نظر نہیں آ رہا، چینی اسکینڈل اور کسانوں کے ساتھ حکومتی رویے پر لوگوں کو آگاہ کریں گے۔ 

انھوں نے کہا کہ تین سال سے جاری ظلم اور جبر کے باوجود لوگ نکلے تھے، خیبر پختونخوا میں امن کے لیے نکلے لوگوں کے پاس جائیں گے۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *