1498426 100448 updates

22875 191084722875

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ،1لاکھ 46 ہزار کی سطح عبور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ایک اور تاریخ ساز دن، شیئرز بازار میں ایک اور سنگ میل عبور ہوگیا، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز  زبردست تیزی کے باعث 100 انڈیکس ایک لاکھ 46 ہزار کی حد عبور کرکے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

 بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 934 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 46 ہزار 23 پوائنٹس کی بلندی پر پہنچ گیا۔

آج کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 46 ہزار 81 کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 45 ہزار 88 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *