1495600 035058 updates

22875 191084722875

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کا نیٹ ورک بےنقاب ہوگیا۔

پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق شیخوپورہ سے گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق فیصل آباد روڈ پر نجی اسپتال میں گردے کی غیر قانونی پیوندکاری کی جارہی تھی، اسپتال میں ڈاکٹر اور دو خواتین سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں آپریشن تھیٹر ٹیکنیشنز، ایجنٹس اور معاون عملہ شامل ہے، شیخوپورہ کے رہائشی شخص کا گردہ نکال کر افریقی شہری کو لگایا جارہا تھا، گردے کی غیر قانونی پیوندکاری کیلئے گروہ نے 70 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔

ترجمان کے مطابق گردے کے ڈونر کو کوئی رقم ادا نہیں کی گئی تھی، غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *