1574322 120729 updates

22875 191084722875

صوبۂ خیبر پختون خوا کے شہر ہنگو میں نامعلوم افراد نے انسدادِ پولیو ٹیم پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سیکیورٹی پر مامور ایک پولیس کانسٹیبل زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ ہنگو کے علاقے درسمند میں پیش آیا، زخمی اہلکار کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کی بر وقت جوابی کارروائی کے باعث انسدادِ پولیو ٹیم محفوظ رہی۔ 

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *