1572531 120016 updates

22875 191084722875

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر سکندر رضا کا کہنا ہے کہ پچ اتنی مشکل نہیں تھی کہ ٹیم 100 رنز پر آؤٹ ہوجاتی، شکست کی وجہ بدقسمتی نہیں خراب کارکردگی ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سکندر رضا کا کہنا تھا کہ جس حساب سےٹریننگ کی اس طرح میچ نہیں کھیلا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی کنڈیشنز میں خاصا فرق ہے، اندازہ ہوگیا کہ کراچی کی پچ پر جارحانہ انداز نہیں اختیار کرنا بلکہ درست بیٹنگ کرنی ہے۔

سکندر رضا کا کہنا تھا کہ ہم نے میچ میں جارحانہ انداز اختیار کر کے غلطی کی۔ میری انفرادی کارکردگی بھی اوسط درجے کی رہی، اپنی پرفارمنس کو بہتر کرنے کی کوشش کروں گا۔ 

انہوں نے کہا کہ فخر زمان کی کمی بڑی کمی ہے، فخر زمان نے اس دوران بھرپور ٹریننگ کی ہے۔

سکندر رضا کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کے ڈریسنگ روم میں بہت تجربہ ہے لیکن اس حساب سے زیادہ بڑا اسکور نہ کرسکے۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *