1572130 051218 updates

22875 191084722875

ملک میں 13 اپریل سے دوسری انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا، این ای او سی

نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے کہا ہے کہ پاکستان میں 13 اپریل سے دوسری قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا۔ 

این ای او سی کے مطابق 4  کروڑ 50 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، انسداد پولیو مہم میں 4 لاکھ سے زائد فرنٹ لائن ورکرز حصہ لیں گے۔ 

این ای او سی کے مطابق سندھ، بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں مہم چلائی جائے گی۔ 

این ای او سی کے مطابق گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور اسلام آباد میں بھی انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *