1568788 105240 updates

22875 191084722875

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی 

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے تیسرے میچ میں پشاور زلمی نے راولپنڈی پنڈیز کے خلاف منفرد عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

پشاور زلمی اننگز میں کسی کھلاڑی کی ففٹی کے بغیر سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے والی ٹیم بن گئی، پشاور زلمی نے 215 رنز کا ہدف عبور کرتے ہوئے 218 رنز بنائے۔

اس سے قبل بغیر انفرادی ففٹی سب سے بڑا ہدف 214 میجر لیگ میں واشنٹن نے لاس اینجلس کے خلاف حاصل کیا تھا۔

پشاور زلمی نے پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ کا بھی نیا ریکارڈ بنا دیا۔ پشاور زلمی کا اسکور پاکستان ڈومیسٹک میں بغیر کسی پلیئر کی ففٹی کے سب سے بڑا اسکور تھا۔

اس سے قبل لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں نے اننگز میں بغیر کسی ففٹی کے 209 رنز کا ریکارڈ بنایا تھا۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *