1567474 114030 updates

22875 191084722875

پی ایس اے گولڈ اوپٹیسیا اسکواش چیمپئن شپ، نور زمان کا کامیاب آغاز

پی ایس اے گولڈ اوپٹیسیا اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی پلیئر نور زمان نے کامیاب آغاز کرتے ہوئے پہلے میچ میں مصری کھلاڑی کو 2-3 سے شکست دے دی۔ 

نور زمان کا پہلے میچ میں مصر کے میزان حشام کے خلاف جیت کا اسکور 11-4، 7-11، 11-3، 12-14 اور 11-2 رہا۔

نور زمان اور میزان حشام کے درمیان میچ 46 منٹ تک جاری رہا۔

راؤنڈ آف 16 میں نور زمان کا مقابلہ ورلڈ نمبر 14 میکیسکو کے لیونل کارڈیناس سے ہوگا۔

لندن میں شروع ہونیوالی اوپٹیسیا چیمپئن شپ کی انعامی رقم ایک لاکھ 29 ہزار 500 امریکی ڈالرز رہے۔

ایونٹ میں پاکستان کے دوسرے پلیئر عشب عرفان شرکت سے محروم رہ گئے، ویزا کے اجرا میں تاخیر کی وجہ سے عشب عرفان کو ایونٹ سے دستبردار ہونا پڑا تھا۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *