1566786 024107 updates

22875 191084722875

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ دنیا کی 20 بڑی ایئرلائنز کو حالیہ جنگی صورتحال کے باعث تقریباً 53 ارب ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنگ کے اثرات نے خلیجی خطے کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو شدید متاثر کیا ہے، جس کے نتیجے میں فضائی آپریشنز میں خلل پیدا ہوا۔

اخبار کا کہنا ہے کہ ایئرلائن انڈسٹری پہلے ہی کورونا وباء کے بعد بحالی کے مراحل میں تھی، تاہم موجودہ صورتحال نے اسے ایک بار پھر بدترین بحران میں دھکیل دیا ہے۔

جنگ کے باعث ایندھن کی فراہمی میں ممکنہ قلت کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ جیٹ فیول کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنگ کے بعد سے جیٹ فیول کی قیمت تقریباً دگنی ہو چکی ہے، جس کے باعث ایئرلائن ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافے کا بھی امکان ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر صورتحال برقرار رہی تو عالمی فضائی صنعت کو مزید مالی دباؤ اور مسافروں کو مہنگے سفر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *