1566337 052155 updates

22875 191084722875

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان عارضی جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان عارضی جنگ بندی پر ردعمل دیتے ہوئے چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ دونوں فریق پرسکون رہیں گے اور تحمل کا مظاہرہ کریں گے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں ممالک فی الفور امن بات چیت شروع کرکے اختلافات مذاکرات سے حل کریں گے، دونوں ممالک اور سرحدی علاقوں میں  مشترکہ طور پر امن و استحکام قائم کیا جائے گا۔

چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ عارضی جنگ بندی معاہدے میں مدد کرنے والے اسلامی ممالک کی کوششوں کو سراہتے ہیں، چین اپنے ذرائع سے پاک افغان تنازع میں ثالثی کرتا رہا ہے، چین امن عمل میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *