1565749 054032 updates

22875 191084722875

ایمیج: فائل
ایمیج: فائل

وزارت خزانہ نے پاکستان کے معاشی اعشاریے مثبت ہونے کی نوید سنا دی۔ وزارت خزانہ کے مطابق فروری میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس، غیر ملکی سرمایہ کاری اور ترسیلات ذر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔  

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فروری تک پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس427 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح فروری تک براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 24 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اسی ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ترسیلات زر میں 5 فیصد اضافہ ہوا۔

وزارت خزانہ کے مطابق فروری میں آئی ٹی برآمدات 18 فیصد اضافے سے تقریباً 3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ فارن ایکسچینج کے ذخائر 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ تاہم بڑی صنعتوں کی ترقی جنوری میں 12 فیصد، فروری میں 11 فیصد رکارڈ کی گئی۔

وزارت خزانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس مارچ اور اپریل کےلیے تیل کے ذخائر موجود ہیں۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *