1559807 125748 updates

22875 191084722875

جڑی بوٹی شتاوری---فائل فوٹو
جڑی بوٹی شتاوری—فائل فوٹو 

شتاوری کو آیوروید میں صدیوں سے انسانی مجموعی صحت خصوصاً خواتین کے مسائل کے حل کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے جبکہ اس جڑی بوٹی کے جِلد پر  حیران کن فوائد بھی اب سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

ماہرین کے مطابق شتاوری میں ایسے طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس اور اینٹی انفلامیٹری اجزاء پائے جاتے ہیں جو مجموعی صحت کی حفاظت سمیت جِلد کی نمی، لچک اور اس کی چمک برقرار رکھنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔

شتاوری کیا ہے؟

شتاوری (Asparagus racemosus) ایک بیل دار پودا ہے جس کی جڑیں دواؤں میں استعمال ہوتی ہیں، یہ جڑیں ہارمونز اور مدافعتی نظام کو سہارا دینے کے لیے جانی جاتی ہیں جس کا بالواسطہ فائدہ جِلد کو بھی ہوتا ہے۔

شتاوری کے جِلد پر ممکنہ فوائد

شتاوری جِلد کی نمی میں اضافہ کرتی ہے، خشکی کم کرنے اور اسکن بیریئر کو مضبوط بنانے میں مدد دیتی ہے۔

یہ جڑی بوٹی ہارمونز کی بے ترتیبی سے ہونے والے دانوں میں کمی میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

شتاوری سوزش میں کمی، حساس اور خارش والی جلد کو سکون پہنچانے میں مدد دیتی ہے۔

اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ فری ریڈیکلز کے اثرات کم کر کے باریک جھریوں کو نمودار ہونے سے روکتے ہیں۔

استعمال کے طریقے

شتاوری کے پاؤڈر سے بنے کیپسولز کا ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

شتاوری پاؤڈر کو گلاب کے پانی، دودھ یا شہد کے ساتھ ملا کر 10–15 منٹ چہرے پر لگائیں (پہلے پیچ ٹیسٹ کریں)، اس سے رنگت صاف اور داغ دھبے ہلکے ہوتے ہیں۔

ممکنہ سائیڈ ایفیکٹس

شتاوری کے استعمال سے الرجی یا معدے کی تکلیف ہو سکتی ہے، اسی لیے اس کے استعمال سے قبل اپنے معالج سے مشورہ ضرور کریں۔

کن افراد کو احتیاط کرنی چاہیے؟

ہارمون سے متعلق کینسر کی ہسٹری رکھنے والے، ہارمونل ادویات لینے والے افراد، شدید الرجی یا گردوں کے مریض اور حاملہ یا دودھ پلانے والی خواتین کو اس کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔


نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے، صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *