1559806 123847 updates

22875 191084722875

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ — فائل فوٹو
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ — فائل فوٹو 

ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے ٹریڈ آرگنائزیشن رولز میں ترمیم کے لیے مجوزہ قانون سازی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ کہ بزنس کمیونٹی کو ٹریڈ آرگنائزیشن رولز 2013ء ترمیمی بل پر شدید تحفظات ہیں، اس اقدام نے ملک بھر کی تاجر برادری کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اندرونی و بیرونی تجارتی رکاوٹوں اور دباؤ کی وجہ سے کاروباری ماحول متزلزل ہے، اپنی آواز اٹھانے کے لیے چیمبرز آف کامرس کاروباری برادری کی آخری پناہ گاہ ہیں۔

عاطف اکرام شیخ نے مزید کہا کہ مجوزہ قانون سازی ضلعی سطح کے چیمبرز اور ادارہ جاتی ڈھانچے کو ختم کر کے ضلعی معیشتوں کو تباہ کر دے گی، ضلعی چیمبرز مقامی معیشتوں کی تشکیل اور ملکی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں.

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹریڈ آرگنائزیشن رولز 2013ء میں ترمیم سے بزنس کمیونٹی کی حوصلہ شکنی اور مایوسی ہو گی۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *