1555250 105455 updates

22875 191084722875

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ اتوار کو بھارت کے خلاف بھی ایک نارمل میچ ہوگا اور ہم اسی طرح کھیلیں گے۔

کولمبو میں امریکا کے خلاف فتح گر اننگز کھیل کر مین آف دا میچ کا ایوارڈ جیتنے والے صاحبزادہ فرحان نے بعداز میچ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پچ اچھی تھی، 190 رنز کرنا بڑی بات تھی۔

اوپننگ بلے باز کا کہنا تھا کہ جب رنز کرتے ہیں تو اس سے اعتماد ملتا ہے، دو میچز میں رنز کیے، اگلے میچز میں اعتماد کا فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پانچ چھ ماہ سے مسلسل اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں، بھارت کے خلاف میچ میں دو میچز کی جیت کا اعتماد لے کر جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں بھی پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف لڑ کر میچ ہاری، اتوار کو یہ ایک نارمل میچ ہوگا اور ہم اسی طرح کھیلیں گے۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اپنے ابتدائی دونوں میچ جیت چکا ہے، پہلے میچ میں نیدرلینڈز جبکہ دوسرے میچ میں یو ایس اے کو شکست دی۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *