1546431 025323 updates

22875 191084722875

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں شہریوں کو پانی گھروں میں فراہم کرنے سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی۔

کے ایم سی حکام کے مطابق کراچی میں ٹینکرز اور ہائیڈرنٹس کے ذریعے پانی کی فراہم ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے واٹر کارپوریشن کے اعلیٰ حکم کو متبادل نظام کی ہدایت جاری کردی ہے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی میں موجود تمام ساتوں ہائیڈرنٹس کو بتدریج ختم کر کے لائنوں کے ذریعے پانی فراہم کریں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ واٹر ہائیڈرنٹس کا کنٹریکٹ گزشتہ سال ختم ہوچکا ہے، نئے کنٹریکٹس جاری نہیں کریں گے بلکہ شہریوں کی ٹینکرز سے جان چھڑائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں پانی کی کمی کو متبادل دنوں میں ہر علاقے کو پانی فراہم کر کے پورا کیا جائے گا، ٹینکرز کے ذریعے پانی فراہم کرنا مستقل حل نہیں، شہریوں کو مشکلات ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی کے کئی علاقوں میں پانی کی قلت عام ہے جس کے باعث شہریوں کو مہنگے ٹینکر خریدنے پڑتے ہیں۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *