1544922 022134 updates

22875 191084722875

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ 18ویں ترمیم نے وفاق کو مضبوط کیا، دیکھیے گا 27ویں ترمیم وفاق کو مزید مضبوط کرے گی۔

اسلام آباد میں کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی ایمنسٹی انٹرنیشنل کی 27ویں ترمیم سے متعلق رپورٹ پر بات کی جا رہی ہے، 27ویں ترمیم میں صرف آئینی عدالت قائم کی گئی، اس پر میثاق جمہوریت میں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام متفق تھے۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ  سپریم کورٹ میں ایسا نہیں ہے کہ تمام صوبوں کی نمائندگی نہیں، ادھر جو کہا جاتا ہے کہ سندھ کے ججز یا پھر پنجاب کے ججز نے وہ کر دیا، وفاقی آئینی عدالت میں ایسا نہیں ہو گا۔ وہاں پر کسی صوبے کے ججز نہیں بلکہ ہر صوبے کی نمائندگی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بار سے ہمیشہ مثبت تنقید کی جاتی ہے، صحافی بھائیوں اور یوٹیوب ویڈیو کرنے والے خیال رکھا کریں کہ آئین کی منشا کیا ہے۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *