1543747 024515 updates

22875 191084722875

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ترجمان سندھ حکومت گنہور خان اسران نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ہمیشہ الزام تراشی اور جھوٹے دعوؤں سے سیاست چمکانے کی عادی رہی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  سندھ میں عوامی فلاح اور ترقی کے کاموں میں جماعت اسلامی کا کوئی حصہ نہیں اور یہ لوگ صرف اعتراضات اور تنقید کا ہنر رکھتے ہیں، پیپلز پارٹی پر کراچی کو تباہ کرنے کا الزام بالکل بے بنیاد اور تاریخی حقائق کے منافی ہے، میئر کے انتخابات میں بڑی شکست کے بعد حافظ نعیم الرحمان صدمے سے دوچار ہیں۔

گنہور خان اسران نے کہا کہ پانی اور سیوریج کے مسائل پر جماعت اسلامی کے الزامات عوام کو گمراہ کرنے کے مترادف ہیں، شہر اور دیہات میں پیپلز پارٹی نے بنیادی سہولیات کے متعدد منصوبے چلائے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے امیر کے بیانات میں دھونس اور الزام تراشی کے سوا کچھ نہیں اور ان کے بیانات عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کے سوا کچھ نہیں ہیں۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *