1538365 014544 updates

22875 191084722875

فائل فوٹو
فائل فوٹو

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور صوبائی حکومت کے فیصلے اڈیالہ جیل سے ہو رہے ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو پنجاب سے کسی اور صوبے منتقل کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کی مجموعی صورتحال تباہی کا شکار ہوچکی ہے، صحت اور تعلیم کے شعبے بری طرح متاثر ہیں۔

گورنر کے پی نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ نے گالم گلوچ کی سیاست کو فروغ دیا، صوبے میں افیون یا کسی غیرقانونی چیز کو قانونی قرار نہیں دیا جاسکتا، غیرقانونی سرگرمیوں کو قانون کا حصہ بنانا ناقابلِ قبول ہے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گورنر راج کا انحصار صوبائی حکومت کے رویے پر ہے، محاذ آرائی کی سیاست کی گئی تو قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گورنر راج سے متعلق آئینی طریقہ کار واضح ہے۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *