1531151 114623 updates

22875 191084722875

امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک کے چیئرمین جان یووانووچ—فائل فوٹو
امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک کے چیئرمین جان یووانووچ—فائل فوٹو

امریکی بینک پاکستان، مصر اور یورپی منصوبوں میں 100 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی بینک اہم معدنیات، جوہری توانائی اور ایل این جی کی سپلائی چین محفوظ بنانے کے لیے سرمایہ کاری کرے گا۔

امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک کے چیئرمین جان یووانووچ نے برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ سرمایہ کاری کی پہلی قسط میں مصر، پاکستان اور یورپ کے منصوبے شامل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ریکوڈِک کے لیے 1 ارب 25 کروڑ ڈالرز کا قرض دیا جائے گا، مصر کو 4 ارب ڈالرز مالیت کی قدرتی گیس کے لیے کریڈٹ انشورنس گارنٹی دی جائے گی۔

چیئرمین امریکی بینک نے یہ بھی کہا کہ مغرب توانائی اور اہم معدنیات کی فراہمی پر ضرورت سے زیادہ انحصار کر رہا ہے، اہم خام مال کی فراہمی کے ذرائع کا محفوظ، مستحکم اور فعال ہونا ضروری ہے۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *