1526972 111626 updates

22875 191084722875

فائل فوٹو
فائل فوٹو

 کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو تکنیکی وجوہات کی بنا پر آج منسوخ کردیا گیا۔

ترجمان ریلوے نے بتایا ہے کہ جعفر ایکسپریس کو 12 اور 13 نومبر کے لیے بھی منسوخ کردیا گیا ہے، گزشتہ روز ٹرین پشاور سے روانہ نہیں ہوسکی تھی، اسی باعث آج یہ ٹرین کوئٹہ نہیں پہنچے گی۔

ریلوے حکام کے مطابق گزشتہ روز اور 13 نومبر کو کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ کل بولان میل کراچی سے منسوخ کی گئی تھی، اس لیے آج یہ ٹرین کوئٹہ نہیں پہنچ سکے گی، جبکہ 11 نومبر کو بھی کراچی سے کوئٹہ کے لیے بولان میل کی روانگی منسوخ کردی گئی ہے۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *