1522768 082845 updates

22875 191084722875

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بھارتی مندوب کے بےبنیادالزامات پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے دوٹوک جواب دے دیا۔

پاکستانی مشن کے قونصلر قیصر سروانی نے کہا کہ جموں و کشمیر پر بھارت کا قبضہ غیرقانونی ہے۔ بھارت نے مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل میں اٹھایا اور اب وعدوں سے منحرف ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی مظالم، اجتماعی قبریں اور جبری گمشدگیاں جاری ہیں۔ بھارت میں مسلمان، عیسائی، سکھ اور دلت ظلم و جبر کا شکار ہیں۔

قیصر سروانی کا کہنا ہے کہ ہندوتوا کی فسطائی سوچ نے بھارت کو نفرت کی فیکٹری بنا دیا ہے۔ بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرے۔

پاکستانی مشن کے قونصلر نے یہ بھی کہا کہ آزاد کشمیر میں جمہوری ادارے اور عوامی آزادی پاکستان کے عزم کا ثبوت ہیں۔ 



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *