1520390 073454 updates

22875 191084722875

بھارتی چاول کی قیمتوں میں کمی، یورپ میں پاکستانی چاول کی فروخت میں کم ہونے کا خطرہ

بھارتی چاول کی قیمتوں میں کمی سے یورپین یونین میں پاکستانی چاول کی فروخت میں کمی کا خطرہ ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اس سال جرمنی کے شہر کولون میں لگنے والی خوراک کی بڑی نمائش انوگا میں بھارت کے چاول کے تاجروں نے یورپی خریداروں کو پاکستانی تاجروں کے مقابلے میں ڈھائی سو سے لیکر 300 ڈالر تک فی ٹن کم ریٹ دیے ہیں۔ جس سے خریداروں کو فی کنٹینر 6 سے 7 ہزار یورو تک کا فائدہ پہنچتا ہے۔ 

اس عمل سے یورپ میں پاکستانی چاول کی فروخت میں کمی کا اندیشہ ہے۔ اس کی بنیادی وجوہات پر اگر غور کیا جائے تو بھارتی تاجر امریکی منڈی میں چیلنج کے باعث اب یورپ کی مارکیٹ پر زیادہ فوکس کر رہے ہیں۔ 

تاکہ وہ نہ صرف اپنے اسٹاکس کی فروخت کو یقینی بنا سکیں بلکہ پاکستان سے یورپی مارکیٹ میں اپنی وہ جگہ بھی واپس حاصل کر سکیں جو یورپ میں بھارتی چاول پر پابندی کے دوران پاکستانی چاول نے لے لی تھی۔ 

بھارتی چاول کی قیمتوں میں کمی، یورپ میں پاکستانی چاول کی فروخت میں کم ہونے کا خطرہ

یورپ میں پاکستانی چاول کے کچھ خریداروں کے مطابق اسی دوران پاکستان سے آنے والی کنسائنمنٹس میں پیسٹیسائڈز کے مسائل میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جس سے وقت اور پیسے دونوں کا ضیاع ہوتا ہے اور خاص کر چھوٹے خریدار کو ذہنی کوفت سے گزرنا پڑتا ہے۔ 

اس کیلئے ضروری ہے کہ نہ صرف پاکستان کے اندر عالمی سطح کی قابل اعتماد ٹیسٹنگ لیب موجود ہوں، بلکہ ملک کے فوڈ سیفٹی کے تمام ادارے ملکر کام کریں اور کھیت سے لیکر مل تک، سپلائی چین میں آنے والے نقائص کا سدباب کریں۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *