1518288 111314 updates

22875 191084722875

کینسر کے مریضوں کیلئے امید افزاء تحقیق

سائنسدانوں نے کینسر کے علاج کےلیے وائبریو کالرا نامی بیکٹیریا میں ایک ہیپ اے نامی پروٹین دریافت کیا ہے۔

تحقیق کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہیپ اے نامی پروٹین کینسر کے خلیات کو خودکشی پر مجبور کردیتا ہے۔

تحقیق کے مطابق یہ پروٹین پار 1 اور پار 2 ریسیپٹرز کو نشانہ بناتی ہے، جو عام طور پر کینسر کی بڑھوتری اور سوزش میں کردار ادا کرتے ہیں، ان کی کاٹ سے خلیات کی خودکشی کا عمل شروع ہوجاتا ہے۔

اس نئی دریافت نے ٹارگٹ کینسر تھراپی کی بنیاد رکھی ہے، جو کم سائیڈ ایفیکٹ کے ساتھ موثر علاج فراہم کرتی ہے، تجربات میں چھاتی، بڑی آنت اور لبلبے کے کینسر میں اس کا واضح اثر دیکھا گیا ہے۔

تحقیق کے مطابق ان امراض میں صرف وہی خلیات مرے جن میں ہیپ اے موجود تھی، جس کا مطلب ہے پروٹین کا اثر سلیکٹو ہے، یہ دریافت مستقبل میں کم اثرات والے کینسر کے علاج کا راستہ کھول سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق تحقیق تاحال لیبارٹری سطح پر ہے مگر اس کے نتائج انتہائی امید افزا ہیں، یعنی کینسر قابل علاج ہے اگر اس کی بروقت تشخیص ہوجائے۔

محققین نے زور دیا ہے کہ بعض اوقات بیماریوں کا علاج انہیں جراثیم میں چھپا ہوتا ہے جنہیں ہم نقصان دہ سمجھتے ہیں، اپنے جسم کے سگنلز پر دھیاں دیں تاکہ بروقت تشخیص ممکن ہوسکے۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *