1514459 031645 updates

22875 191084722875

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

سیڑھیاں چڑھنے کے صحت پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں تو اکثر بات کی جاتی ہے لیکن سیڑھیاں اترنے سے صحت پر پڑنے والے اثرات پر اب تک زیادہ توجہ نہیں دی گئی۔

مختلف تحقیقات میں سیڑھیاں چڑھنے کے فوائد تو سامنے آئے ہیں لیکن سیڑھیاں اترنا بھی صحت کے لیے بہت مفید ہے۔

سیڑھیاں چڑھنے کے مقابلے میں سیڑھیاں اترنا آسان بھی ہوتا ہے تو جو لوگ فٹ رہنا چاہتے ہیں وہ سیڑھیاں اترنے کو اپنی عادت بنالیں۔

سیڑھیاں اترنے کے فوائد

1- سیڑھیاں اترنے سے کیلوریز کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے، 5 منٹ تک سیڑھیاں اترنے سے 25 کیلوریز کو کم کیا جاسکتا ہے اور اس طرح یہ عادت بتدریج وزن کو کم کرنے میں معاون ہے۔

2- سیڑھیاں اترنے کو معمول بنانے سے دل کی صحت بھی بہتر ہوتی ہے یوں دل کا دورہ پڑنے، دیگر امراضِ قلب اور فالج ہونے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

3- سیڑھیاں اترنے سے ٹانگیں اور جسم کا درمیانی حصہ متحرک ہوتا ہے جس کی وجہ سے جسمانی توازن بہتر ہوتا ہے، گھٹنوں کی صحت بھی بہتر ہوتی ہے، اسی طرح ٹخنوں کو بھی فائدہ ہوتا ہے جبکہ اس ورزش سے گھٹنوں کے اردگرد کے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں جس سے گھٹنوں کی تکلیف سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *