1510741 092635 updates

22875 191084722875

بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کتنا اضافہ ہوا؟ اعداد و شمار جاری کردیے گئے

ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی پیداوار کا ڈیٹا جاری کر دیا، جس کے مطابق جولائی 2025 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر 8.99 فیصد اضافہ ہوا۔ 

اسلام آباد سے ادارہ شماریات کے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق جولائی 2025 میں ماہانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 2.60 فیصد اضافہ ہوا۔

ڈیٹا کے مطابق  جولائی میں سالانہ بنیادوں پر فرنیچر کے سیکٹر میں 86.79 فیصد اضافہ ہوا، جولائی میں آٹو موبائل کے شعبےکی پیداوار سالانہ بنیادوں پر 57.80 فیصد بڑھی۔ 

ادارہ شماریات کے ڈیٹا کے مطابق جولائی 2025 میں گارمنٹس کی پیداوار میں 24.79 فیصد اضافہ ہوا، سیمنٹ سیکٹر کی پیداوار 18.75 فیصد بڑھی، جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 13.18 فیصد اضافہ ہوا۔ 

اعداد و شمار کے مطابق فوڈ کے شعبے کی پیداوار سالانہ بنیادوں پر 6.63 فیصد بڑھی، جبکہ مشروبات، کیمیکل، مشینری اور آلات کی پیداوار کم ہوئی۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *