1510237 041853 updates

22875 191084722875

جسٹس عائشہ اے ملک کے اسکواڈ کی گاڑی حادثے کا شکار

موٹروے پر جسٹس عائشہ اے ملک کے اسکواڈ کی گاڑی کالا شاہ کاکو کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایلیٹ فورس کے 5 اہلکار زخمی ہو گئے، جسٹس عائشہ اے ملک اسلام آباد سے لاہور آ رہی تھیں۔

پولیس کے مطابق تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور گاڑی کا توازن برقرار نہ رکھ سکا  اور گاڑی الٹ گئی، جس میں موجود ایلیٹ فورس کے 5 اہلکار زخمی ہوئے۔

تینوں زخمی اہلکاروں عمر، عبداللّٰہ اور مبشر کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ٹریفک حادثے میں جسٹس عائشہ اے ملک محفوظ رہیں، پولیس نے سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک کو سیکیورٹی کے ہمراہ گھر بھجوا دیا۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *