1506554 022834 updates

22875 191084722875

فائل فوٹو
فائل فوٹو

دریائے راوی میں ہیڈ سدھنائی کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 68 ہزار 260 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈاسنگھ والا کے مقام پر بھی انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 70 ہزار کیوسک کے قریب پہنچ گیا ہے۔

دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور ہیڈ خانکی پر پانی کی آمد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ بڑھ کر 2 لاکھ کیوسک کے قریب پہنچ گیا جبکہ ہیڈ خانکی پر ایک لاکھ 61 ہزار کیوسک ہوگیا۔ دونوں ہیڈز پر درمیانے درجے کے سیلاب ہیں۔

دریائے راوی میں ہیڈ جسڑ پر بھی پانی کی آمد میں اضافہ ہوا ہے، جہاں پانی کا بہاؤ 63 ہزار 720 کیوسک کے ساتھ نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ ہید تریموں پر 3 لاکھ 99 ہزار کیوسک اور اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔

ہیڈ سلیمانکی پر اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 24 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہیڈ اسلام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

دوسری جانب دریائے سندھ میں گڈو، سکھر اور کوٹری پر نچلے درجے کے سیلاب برقرار ہیں۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *