1502765 101414 updates

22875 191084722875

نولبرٹو سولانو جیسے بین الاقوامی شہرت یافتہ کوچ کا تقرر پہلے کبھی نہیں ہوا، محسن گیلانی

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں نولبرٹو سولانو جیسے بین الاقوامی شہرت یافتہ اور اعلیٰ معیار کا کوچ پہلے کبھی مقرر نہیں کیا گیا۔ 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو کے ہمراہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

سید محسن گیلانی کا کہنا تھا کہ سولانو کی موجودگی نہ صرف قومی ٹیم بلکہ ہمارے کوچز کے لیے بھی سیکھنے کا ایک سنہری موقع فراہم کرے گی۔ 

انہوں نے کہا ان کا تجربہ پاکستان میں جدید فٹبال کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا، فیفا اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ 

پاکستان کی مینز سینئیر اور انڈر 23 قومی ٹیموں کے ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے میں پی ایف ایف کے صدر سید محسن گیلانی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے یہ موقع دیا۔ 

انھوں نے کہا یہ میرے لیے ایک بڑی ذمہ داری اور چیلنج ہے، میں پاکستان فٹبال کو درپیش مسائل سے آگاہ ہوں لیکن کیمپ میں گزارے گئے چند دنوں میں مجھے بےپناہ ٹیلنٹ دیکھنے کو ملا ہے۔ 

نولبرٹو سولانو نے کہا کھلاڑی پرجوش ہیں اور فٹبال کھیلنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ سولانو نے مزید کہا کہ فی الحال ہماری توجہ انڈر 23 اسکواڈ پر ہے اور ہم پوری محنت اور عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *