1502453 110933 updates

22875 191084722875

محمد صلاح تیسری مرتبہ سال کے بہترین کھلاڑی بن گئے

لیور پول کے فارورڈ محمد صلاح نے تیسری مرتبہ سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیت لیا۔

2017 ءمیں لیورپول میں شامل ہونے والے محمد صلاح گزشتہ پریمیئر لیگ میں 29 گول کے ساتھ ٹاپ اسکورر تھے اور اپنی ٹیم کو ٹائٹل جیتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

پروفیشنل فٹبالرز ایسوسی ایشن کی جانب سے مصر اور لیور پول کے 33 سالہ محمد صلاح کو سال کا بہترین فٹبال قرار دیا گیا۔

محمد صلاح پریمیئر لیگ میں سب سے زیادہ 29 گولز بنا کر پلیئر آف دی سیزن بھی رہے۔

وہ گولڈن بوٹ اور سب سے زیادہ اسسٹ کے لیے پلے میکر ایوارڈ بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔

محمد صلاح ایک ہی سیزن میں پلیئر آف دی ایئر سمیت یہ تینوں ایوارڈ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

اس سے قبل 2018 میں صلاح نے لیورپول میں اپنے پہلے سیزن میں اور پھر 2022 میں پلیئر آف دی ائیر ایوارڈ جیتا تھا۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *