1501854 044919 updates

22875 191084722875

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان کی حقیقی شرح نمو 2027ء تک 3.5 فیصد ہوجائے گی، پاکستان کا معاشی دباؤ کم، کاروباری حالات بہتر اور قرض کا منظرنامہ مضبوط ہوا ہے۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معاشی بحالی مشکل دور اور بلند افراط زر کے بعد آئی ہے، مشکل حالات میں بینکوں کی کارکردگی بہتر رہی ہے۔

فچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بینک کاروباری حجم بڑھانے کے بہتر مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، بینکوں کی بڑی سرمایہ کاری حکومتی سیکیورٹیز میں ہے۔

ریٹنگ ایجنسی کے مطابق بینکوں نے ریاستی اداروں کو بڑے قرض فراہم کر رکھے ہیں، بینکوں کے غیر فعال قرضوں کا تناسب 7.6 فیصد سے کم ہوکر 7.1 فیصد ہوا ہے۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *