1501497 014130 updates

22875 191084722875

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے خیبر پختونخوا میں حالیہ سیلابی صورتحال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں محمد رضوان نے لکھا کہ میری دعائیں اور محبتیں خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ ہیں۔ 

محمد رضوان کا سیلاب متاثرین کے نام ہمدردی بھرا پیغام

انہوں نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے جڑی کہانیاں اور مناظر دل توڑ دینے والے ہیں، تمام متاثرہ خاندان یہ جان لیں کہ وہ اکیلے نہیں ہیں۔

محمد رضوان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آگے بڑھیں، عطیات دیں اور ریلیف کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ہر چھوٹی سے چھوٹی مدد بھی بڑا فرق ڈال سکتی ہے۔

قومی کرکٹر کے اس جذبہ خیرسگالی کو مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *