1500937 092036 updates

22875 191084722875

10 سالہ برطانوی لڑکی نے شطرنج کے کھیل میں نئی تاریخ رقم کردی

10 سالہ برطانوی لڑکی بودھنا شیوانندن نے شطرنج کے کھیل میں نئی تاریخ رقم کر دی، وہ گرینڈ ماسٹر کو ہرانے والی کم عمر ترین خاتون کھلاڑی بن گئی۔

شمال مغربی لندن سے تعلق رکھنے والی بودھنا شیوانندن نے لیور پول میں برطانوی شطرنج چیمپئن شپ 2025 کے فائنل راؤنڈ میں 60 سالہ گرینڈ ماسٹر پیٹ ویلز کو شکست دی۔

انٹرنیشنل چیس فیڈریشن کے مطابق شیوانندن نے 10 سال، 5 مہینے اور 3 دن کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دیا ۔

بودھنا شیوانندن نے امریکی کیری سایپ کا قائم کردہ ریکارڈ توڑ دیا، جو اس نے 10 سال، 11 ماہ اور 20 دن کی عمر میں 2019 میں قائم کیا تھا۔

شیوانندن نے اب خواتین کی بین الاقوامی ماسٹر کا درجہ حاصل کر لیا ہے، جو خواتین کے لیے خصوصی خاتون گرینڈ ماسٹر ٹائٹل سے ایک درجے نیچے ہے۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *