1500116 095725 updates

22875 191084722875

—تصویر: اے ایف پی
—تصویر: اے ایف پی

دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 53 رنز سے ہرا دیا، جنوبی افریقہ کے ڈیوالڈ بریوس نے برق رفتار سنچری بنائی۔

مہمان ٹیم نے 7 وکٹ پر 218 رنز بنائے، جواب میں آسٹریلوی ٹیم 165 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، سیریز کا فیصلہ کن میچ ہفتے کو کھیلا جائے گا۔

ڈارون میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کی 3 وکٹیں تو 57 رنز پر گر گئیں لیکن پھر ڈیوالڈ بریوس کا شو شروع ہوا اور صرف 41 گیندوں پر سنچری بنا ڈالی۔

ٹرسٹان اسٹبز نے 31 رنز بنائے، ڈیوالڈ بریوس نے صرف 56 گیندوں پر 125 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر جنوبی افریقہ کا اسکور 7 وکٹ پر 218 رنز تک پہنچایا۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ مڈل میں ٹم ڈیوڈ نے 24 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلی لیکن ٹیم اٹھارہویں اوور میں 165 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

کینوا میفاکا اور کاربن بوش نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جنوبی افریقہ نے میچ 53 رن سے جیت کر 3 میچ کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی، سیریز کا فیصلہ کن میچ ہفتے کو ہو گا۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *