1500086 061931 updates

22875 191084722875

ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو مکمل صحت مند قرار دیدیا

ڈاکٹرز کی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں طبی معائنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو مکمل صحت مند قرار دیا ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے بانی پی ٹی آئی کے کانوں اور دانتوں کا چیک اپ کیا اور ان کے کچھ ٹیسٹ بھی تجویز کیے ہیں۔

جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کے کانوں اور دانتوں کی صفائی بھی کی اور انہیں مکمل صحتیاب قرار دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع ہوگی، بانی نے اپنے دانتوں کے چیک اپ کےلیے ڈاکٹر عاصم کو بلانے کی درخواست کی ہے۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *