1499131 113643 updates

22875 191084722875

تصاویر بشکریہ کرک انفو
تصاویر بشکریہ کرک انفو

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں شاہین آفریدی کا شاندار کیچ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا گیا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹ سے جیت لیا تھا۔

اس میچ میں شاہین آفریدی نے ایک شاندار کیچ پکڑا تھا جس کے نتیجے میں ویسٹ انڈیز کے بیٹر ایون لیوس کو واپس پویلین جانا پڑا تھا۔

میچ کے 19 ویں اوور میں صائم ایوب کی گیند پر ایون لیوس نے اونچا شارٹ کھیلنے کی کوشش کی تو اس دوران شاہین آفریدی نے اپنی نظریں ہوا میں موجود گیند پر جما کر رکھیں اور کافی قدم الٹی سمت میں بھاگتے ہوئے کیچ پکڑا۔

شاہین آفریدی کی اس ویڈیو اور تصاویر کو سوشل میڈیا پر کئی اکاؤنٹس سے شیئر کیا جارہا ہے جسے مداح بہت پسند کر رہے ہیں۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *