1497558 110845 updates

22875 191084722875

 

سائنسدانوں نے کوویڈ 19 کیخلاف منہ کے ذریعے دی جانے والی دوا تیار کرلی

جنوبی کوریا کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے کوویڈ 19 کے خلاف ایک اورل ڈرگ (منہ کے ذریعے دی جانے والی دوا) تیار کی ہے۔

اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ جنوبی کوریا کی یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں نے اس اینٹی وائرل دوا کا نام CP-COV03 یا Xafty رکھا ہے۔ 

ان سائنسدانوں کے مطابق انھوں نے اسکی کلینیکل ٹرائل کی ہے۔ جس میں اسکے کورونا وائرس کے خلاف موثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ اگر بعد کے مرحلےمیں یہ تجربہ کامیاب رہا تو اس کی میڈیکیشن کی منظوری منسٹری آف فوڈ اینڈ ڈرگ سیفٹی دے گی، بتایا جاتا ہے کہ یہ دوا آئندہ برس تک دستیاب ہوسکتی ہے۔

جنوبی کوریا کی بایوٹیک کمپنی ہنڈائی بایو سائنس کی جانب سے تیار کی گئی دوا نے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے درج کردہ اہم کوویڈ-19 علامات جیسے کھانسی، سردرد، گلے کی سوزش، متلی اور سردی لگنے کے خلاف مؤثر پائی گئی ہے۔

یہ تحقیق نیچر کمیونیکیشن کی حالیہ اشاعت میں چھپی ہے تاکہ ماہرین اسکا جائزہ لے سکیں۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *