1497541 071842 updates

22875 191084722875

زیر تعمیر نئے رن وے پر کام کرنے والا عملہ اور افسران کام کی تکمیل پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔
 زیر تعمیر نئے رن وے پر کام کرنے والا عملہ اور افسران کام کی تکمیل پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔

کراچی کے جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ نے اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ 

پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے ذرائع کے مطابق کراچی ایئر پورٹ کے زیر تعمیر نئے رن وے 07 آر پر پیوومنٹ کوالٹی کنکریٹ کا کام مکمل کرلیا گیا۔ 

 ذرائع کے مطابق پروجیکٹ پر پیوومنٹ کوالٹی کنکریٹ کا کام شیڈول سے ایک ماہ قبل مکمل ہوگیا۔ یہ سنگ میل کراچی ایئر پورٹ کے جاری اپ گریڈیشن منصوبے میں اہم پیشرفت ہے۔ 

ذرائع کے مطابق رن وے کی اپ گریڈیشن کا کام معمول کا فلائٹ آپریشن متاثر کیے بغیر جاری ہے۔ نئے رن وے پر نیا جدید ایئر فیلڈ لائٹنگ سسٹم، امپورٹڈ لائٹس، کیبلز اور گائیڈنس کے نشانات بھی نصب کیے گئے ہیں۔ 

پی اے اے ذرائع کے مطابق زیر تعمیر رن وے پر سینٹر لائن پینٹنگ اور ٹیکسی وے کے نشانات جیسے کام حتمی مراحل میں ہیں۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *