1497479 020908 updates

22875 191084722875

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت پر مکمل پابندی عائد کردی۔

یہ فیصلہ چیئرمین محسن نقوی کی زیر صدارت بورڈ آف گورنرز کے خصوصی اجلاس میں کیا گیا جہاں ڈبلیو سی ایل کی جانب سے روا رکھے گئے دوہرے معیار اور متعصبانہ سلوک پر شدید مایوسی اور سخت تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق بورڈ آف گورنرز نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ پاکستانی کرکٹرز آئندہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ایونٹس میں حصہ نہیں لیں گے۔

پی سی بی کے مطابق ڈبلیو سی ایل نے جان بوجھ کر ایک ایسی ٹیم کو پوائنٹس دیے جو میچ کھیلنے کے لیے میدان میں ہی نہیں اتری، جو کھیل کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

پاک بھارت میچ کی منسوخی کے بعد جاری کردہ پریس ریلیز کو پی سی بی نے متعصب اور دوغلا مؤقف قرار دیا۔

پی سی بی نے مزید کہا کہ کھیلوں کو سیاسی اور کمرشل مفادات کے تابع کر کے، ٹورنامنٹ کے اصل مقصد اور کھیل کی روح کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔

پی سی بی نے ڈبلیو سی ایل کے اس جانبدارانہ رویے کو بین الاقوامی کھیلوں کے لیے خطرناک رجحان قرار دیا اور کہا کہ ہم اپنی ٹیم کو ایسے ٹورنامنٹ میں بھیجنے کا تصور بھی نہیں کر سکتے جہاں کھیل کو سیاست کی عینک سے دیکھا جائے۔



12282 139354412282

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *